Sunday, August 21, 2011

اردو میں عالمی انسائیکلوپیڈیا

اردو میں عالمی انسائیکلوپیڈیاوقت اشاعت اگست 16 ، 2011 از صائمہ · 0 تبصرہ

نام کتاب: عالمی انسائیکلوپیڈیامصنف: یاسر جاویدصفحات: 2518قیمت: 5000 روپے(دو جلددوں کا سیٹ)ناشر: الفیصل، ناشران و تاجرانِ کتب۔ غزنی سٹریٹ۔ اردو بازار، لاہورپاکستان میں اردو انسائیکوپیڈیوں کی ابتدا غالباً ساٹھ کی دہائی سے ہوتی ہے۔ پہلا انسائیکلوپیڈیا ادارۂ معارف اسلامیہ نے ’دائرۃ المعارف‘ کے نام سے ایک انسائیکلو پیڈیا شائع کیا جو اشاریے سمیت چوبیس جلدوں پر مشتمل ہے۔ یہ انسائیکلوپیڈیا ایسا ہے کہ اب اس پر مکمل نظر ثانی ہو رہی ہے۔ اردو سائنس بورڈ نے 2007 میں دس جلدوں پر مشتمل رنگین انسائیکلوپیڈیا آف سائنس شائع کیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس پر چودہ کروڑ روپے کے اخراجات آئے، اس حوالے سے غبن کا مقدمہ بھی چلا۔قاسم محمود ایک زبردست آدمی تھے، انہوں نے تنہا اتنا کام کیا ہے کہ شاید ہی کسی نے کیا ہو۔ ان کا ایک عزم یہ بھی تھا کہ سستی کتابیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے شاہکار کتابوں کے نام سے پیپر بیک کتابوں کا سلسلہ شروع کیا۔ ہر مہینے، پندرہ دن کے بعد ان کی ایک کتاب شائع ہوتی اور ہزاروں کاپیاں ہاتھوں ہاتھ بک جاتیں۔وہ کاروباری آدمی نہیں تھے صرف کتابوں کو پھیلانے کے جنونی تھے۔ انہوں نے اسی کم قیمت سلسلے میں انسائیکلوپیڈیا پاکستانیکا شائع کرنا شروع کیا تھا جسے2002 میں الفیصل پبلشرز، لاہور نے مکمل صورت میں شائع کیا۔قاسم محمود ہی نے اسلامی انسائیکلوپیڈیا بھی مرتب کیا اور اسے بھی 2002 میں الفیصل پبلشرز نے شائع کیا۔پاکستان کے چاروں صوبوں، شمالی علاقہ جات اور گلگت و بلتستان کے بارے میں الگ الگ جلدوں پر مشتمل ایک انسائیکلوپیڈیا الفیصل پبلشرز، لاہور نے شائع کیا ہے۔

عالمی انسائیکلوپیڈی میں اردو ادب کو بھی خاصی جگہ دی گئی ہے۔
ہندوستان سے شائع ہونے والے انسائیکلوپیڈیا ادبیاتِ عالم کو 2004 میں پورب اکیڈمی نامی ادارے نے اسلام آباد سے شائع کیا۔عالمی ادب کا ایک انسائیکلوپیڈیا اکادمی ادبیات پاکستان کے زیرِ تکمیل منصوبوں کا حصہ ہے اور پُر اسرار وجوہ کی بنا پر سرد خانے میں پڑا ہے۔ اس کے علاوہ بھی تاریخی واقعات کا انسائیکلوپیڈیا؛ ناموں کا انسائیکلوپیڈیا؛ فلسفیوں کا انسائیکلوپیڈیا، ہومیوپیتھی کا انسائیکلوپیڈیا؛ پنجاب کی ذاتوں کا انسائیکلوپیڈیا؛ ؛ پنجاب کے رسم و رواج کا انسائیکلوپیڈیا، اقوام عالم کا انسائیکلوپیڈیا اور بہت سے چھوٹے چھوٹے انسائیکلوپیڈیا اردو میں شایع ہوتے رہتے ہیں۔’ون مین آرمی‘ یعنی یاسر جواد جو چالیس کے ہوئے ہیں اور سو سے زیادہ کتابوں کے ترجمے کر چکے ہیں اور یہ کتابیں بھی ایسی ہیں کہ قوم اور زبان کی ترقی و وسعت کی بنیادیں فراہم کر سکتی ہیں۔یہ کتابیں انگریزی میں پڑھنے والوں کو تو ایک عرصے سے دستیاب تھیں لیکن اردو میں پڑھنے والوں کو نہیں تھیں۔ پاکستان میں ادارے یہ کام کیوں نہیں کر رہے اس کی کہانی طبقاتی ہے اور اس کا اندازہ اس ایک بات سے کیا جا سکتا ہے کہ اب تک پاکستان کو کوئی زبان ویب بیسڈ نہیں ہے۔عالمی انسائیکلوپیڈیا میں مستند ماخذوں پر مبنی سترہ ہزار سے زائد اندراجات ہیں اور سات ہزار سے زائد تصاویر۔ یہ کام اس لیے عمدہ ہے کہ اس میں ایسے اندراجات معقول تعداد میں ہیں جو پاکستان، ہندوستان اور مسلمانوں سے متعلق تاریخی، سوانحی، ادبی، جغرافیائی، سائنسی، فنی اور ثقافتی معلومات فرام کرتے ہیں اور ایسے اندراجات اول تو انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا اور انکارٹا میں دستیاب نہیں ہیں اور ہیں اتنے تفصیلی نہیں ہیں۔بہت دلچسپ حوالہ نکتۂ نظر کے عنوان سے لکھے گئے پیش لفظ میں دیا گیا ہے۔ یاسر جواد کا کہنا ہے کہ ’بریٹانیکا میں سکواش کی تاریخ کے ممتاز ترین کھلاڑی جہانگیر خان کا اندراج نہیں ہے‘۔ انہوں نے اور بھی ایسے حوالے دیئے ہیں کہ ذہن قبول نہیں کرتا۔ مثلاً ان کا کہنا ہے کہ محمد رفیع اور لتا منگیشکر کے بارے میں بریٹانیکا خاموش ہے۔وہ بتاتے ہیں کہ ’انکارٹا کا حال بھی کچھ مختلف نہیں ہے۔ جہاں اردو ادب کا کوئی اندراج ہی نہیں۔ اردب زبان کے متعلق بھی صرف چند سطور ہیں لیکن فنس جیسی زبان کے ضمن میں کافی تفصیل دی گئی ہے‘۔

عالمی انسائیکلوپیڈیا میں مستند ماخذوں پر مبنی سترہ ہزار سے زائد اندراجات ہیں اور سات ہزار سے زائد تصاویر۔
اس کے باوجود کچھ ایسی چیزیں بھی ہیں جو اس انسائیکلوپیڈیا میں نہیں ہیں لیکن ظاہر ہے کہ 2518 صفحات پر مشتمل دو جلدیں وہ سب کچھ نہیں دے سکتیں جو درکار ہے۔ اس کے باوجود اس انسائیکلوپیڈیا میں اتنا کچھ ہے کہ اسے ہر عمر کے لوگ پڑھ سکتے ہیں۔ اس لیے اسے نہ صرف تعلیمی اداروں کی لائبریروں میں بلکہ ہر گھر میں ہونا چاہیے۔یاسر کا یہ کہنا بہت حد تک درست ہے کہ یہ انسائیکلوپیڈیا پاکستان اور اردو میں اپنی نوعیت کی شاید پہلی مثال ہے۔ لیکن انسائیکلوپیڈیا ایک ہی اشاعت پر ختم ہونے والا کام نہیں ہوتا۔ اس میں بار بار اضافہ ہوتے رہتے ہیں اور جو بھی کمی بیشی ہوتی ہے اس کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ عالمی انسائیکلوپیڈیا میں پروف ریڈنگ کی کچھ غلطیاں ہیں، اگرچہ بہت ہی کم اور معمولی ہیں لیکن امید کی جانی چاہیے کہ آئندہ اشاعت زیادہ بہتر زیادہ وسیع اور زیادہ دلکش ہو گی۔قیمت بظاہر متناسب ہونے کے باوجود زیادہ محسوس ہوتی ہے اور عام رسائی کے لیے یقیناً دشوار ہو گی۔

Friday, August 19, 2011

Wednesday, August 17, 2011

Sunday, August 14, 2011

mustafai.tv

http://mustafai.tv/video/c2500b625ae150e/RECEPTION-IN-HONOUR-OF-Al-Shaikh-Syed-Abdul-Rehman-Qadri-Al-Gilani--Naat-Syed-Muhmmad-imran-Qadro-and-syed-Muhammad-sohail-Qadri--Mustafai-Tv

sunninews

http://sunninews.wordpress.com/

TASAWWUF

http://islamicbookslibrary.wordpress.com/tag/tasawwuf/?blogsub=confirming#subscribe-blog

Urdu books: Tasawuf BOOKS

Urdu books: Tasawuf BOOKS: "BOOKS By Hazrat Sultan Baho




------------------------------------------------------------------------------------------------------..."